11 مارچ 2013 - 20:30

کینیڈا میں مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان دوستی اور محبت ایجاد کرنے کے لیے ادیان کے مابین گفتگو کی جائے گی۔

ابنا: آن اسلام کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا کے مسلمان مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان دوستی اور محبت ایجاد کرنے کے لیے اٹاوا شہر میں ادیان کے مابین گفتگو کے منصوبے کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔اٹاوا شہر کے مسلمانوں نے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے تحائف اور پھول خرید کر یہودیوں کو پیش کیے ہیں تاکہ انہیں اسلامی اقدار کی طرف جلب کیا جا سکے۔قابل ذکر ہے کہ مسلمانوں کے ایک گروپ نے یہودیوں سے گفتگو کرنے کے لیے بت شالوم کنیسہ کا وزٹ کیا ہے تاکہ ان کے ساتھ اسلامی اقدار کے بارے گفتگو کی جا سکے۔اٹاوا شہر کے ایک دینی قائد نے اس بارے کہا ہے کہ مختلف ادیان کے پیروکاروں کے مابین دوستی قائم کرنے کی وجہ سے دیگر ادیان کے ساتھ اتحاد ووحدت کی فضا قائم ہو سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ مختلف نظریات اور افکار کو قبول کر کے ہماری اولاد تربیت حاصل کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242